شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، جنہوں نے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کی جاری پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US