جرمنی کے صدر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرینک والٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس جنگ کے لیے امریکا کا جواز قابلِ قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری جنگ ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جرمن صدر کو ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پر سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے، مغرب کا یہ دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے، قانون کے حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔