امریکی تھنک ٹینک نے افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیاں دنیا کیلیے چیلنج قرار دے دیا۔
امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کے جابرانہ قوانین افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کیلیے سنگین خطرہ ہیں، افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہری حقوق کو شدید خطرات ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک کے مطابق افغان طالبان کے القاعدہ اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں اور طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت نہ ہونےکی وجہ سے طالبان رجیم افغانستان کی نمائندگی کیلیے مکمل قانونی درجہ نہیں رکھتی۔