بنگلادیش: دریائے پدما میں بس گرنے سے 18 افراد جاں بحق

image

بنگلادیش میں ایک مسافر بس دریائے پدما میں گر گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے اور یہ ایک فیری میں سوار کرنے کے دوران بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بعض مسافروں کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US