پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی میڈیا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دونوں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ امریکی میڈیا گزشتہ دنوں ایران جنگ میں امریکا کے کم از کم 16 طیاروں کو نقصان کی خبر بھی نشر کر چکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے باب المندب میں بھی نیا محاذ کھولنے سے خبردار کردیا ہے۔
ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ ہے جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔