بلوچستان میں کل ٹرین سروس معطل رہے گی، پاکستان ریلویز

image

پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 27 مارچ کو ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کیلیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US