خانیوال جنکشن کے قریب قراقرم ایکسپریس 2 حصوں میں تقسیم

image

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس خانیوال جنکشن کے قریب کپلنگ ٹوٹنے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

حادثہ تب پیش آیا جب ٹرین خانیوال جنکشن کی لوپ لائن پر داخل ہونے لگی تھی اور اچانک کپلنگ ٹوٹنے سے قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

ٹرین الگ ہونے سے مسافروں خوفزدہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ٹریک کلیئر کرنے اور ٹرین بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس لودھراں کے قریب دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے سبب درجنوں مسافر زخمی ہوگئے تھے جبکہ دونوں ٹریک بند ہونے سے مسافر ٹرینیں گھنٹوں مختلف اسٹیشنز پر رکی رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US