آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد سمیت کئی ریاستوں میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں پہلے چند منٹوں میں پیٹرول حاصل ہو جاتا تھا اب انہیں آدھا آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اپنی پیٹرولیم ضروریات کا تقریباً 50 فیصد آبنائے ہرمز کے ذریعے درآمد کرتا ہے اور اس اہم گزرگاہ کی بندش نے سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔