پاکستان کی تمام غیرملکی ایئرلائنز کو واپسی کے لیے اضافی ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت

image

پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کے لیے اضافی ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم (NOTAM) جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی ائیرلائنز کو پاکستان آمد کے وقت واپسی کے سفر کے لیے بھی فیول کا بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ جانے والی ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو ایندھن کی کمی کے باعث مسقط میں لینڈ کرنا پڑا، جہاں طیارے میں فیول بھرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی ایندھن ساتھ لانے کی شرط کے باعث بعض غیر ملکی ائیرلائنز کو مسافروں کا سامان اور کارگو کم کرنا پڑ رہا ہے، جس سے آپریشنل مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US