وزیراعظم نے صدر مملکت کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں ملکی کردار پر اعتماد میں لے لیا

image

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اور صدر کے درمیان ملکی سیکیورٹی، معاشی صورتحال اور تونائی بحران پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر صدر کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپناکردار ادا کرنے کو حاضر ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ دنیا میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US