تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کا بڑا غول، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تشویش

image

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے ایک بڑے جھنڈ کے منڈلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین میں بحث اور تشویش کو جنم دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور حالیہ دنوں میں اسرائیل پر میزائل حملوں کے باعث صورتحال پہلے ہی انتہائی حساس بنی ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوؤں کا ایک بڑا غول غیر معمولی انداز میں شہر کے اوپر چکر لگا رہا ہے جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین اس منظر کو بدشگونی سے تعبیر کر رہے ہیں اور اسے کسی ممکنہ بڑے واقعے یا تباہی کی علامت قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر صارفین اسے قدرتی مظہر اور پرندوں کے معمول کے رویے کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پرندوں کا بڑے جھنڈ کی صورت میں اڑنا عموماً موسمی تبدیلیوں یا خوراک کی تلاش سے بھی جڑا ہو سکتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US