متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

image

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی سمیت امارات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اماراتی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے بھی دور رہنے کا کہا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہری دفاع کے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈرائیوروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے جس کے بعد صورتحال میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔ ادھر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی شدید بارشوں، آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US