امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو مزید 10 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں اسی لیے حملوں کی ڈیڈلائن کو 6 اپریل تک بڑھایا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایرانی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے وقت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے برعکس امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دی گئی جسے امریکا کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی پیشرفت کے بعد واشنگٹن نے یہ غیر معمولی رعایت دی ہے۔