آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر جاری

image

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی ان کی آخری تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی جس میں آیت اللہ خامنہ ای کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تصویر ان کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی ہے، جسے اب عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہو گئے تھے جس کے بعد ایران سمیت خطے بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US