پیٹرول کی قلت اور پمپوں پر طویل قطاروں کے باعث ایک بھارتی بینک ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا اور گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر پہنچ گیا۔
نجی بینک میں کلیکشن ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے گوپال ٹھاکر نے جواہر نگر برانچ میں واقع اپنے دفتر تک پہنچنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ پیٹرول پمپ یا تو ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے تھے یا وہاں تیل ختم ہو چکا تھا جس کے باعث گوپال نے تقریباً تین کلومیٹر کا فاصلہ گھوڑے پر طے کر کے وقت پر دفتر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
ان کی یہ غیر روایتی سواری فوری طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور راہگیروں نے ان کی ویڈیوز بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔