ارتھ آور 2026: وزیر اعظم کی 28 مارچ کی شب ایک گھنٹہ لائٹس بند رکھنے کی ہدایت

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2026 کے موقع پر 28 مارچ کی رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ برقی لائٹس بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام "Give an Hour for Earth" کے عنوان سے کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے ضیاع کو روکنے اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے شہریوں اور کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایک گھنٹے میں روشنیوں کو کم سے کم استعمال کریں اور ماحول دوست اقدامات پر عمل درآمد کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US