وزارت مذہبی امور کا عازمینِ حج کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اب ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں حج تربیت، ویکسینیشن اور لگیج فراہمی سمیت تمام امور ایک ہی دن مکمل کیے جائیں گے، یہ سہولت 8 اپریل سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان کے حاجی کیمپوں میں شروع ہوگی، اس اقدام سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار عازمین مستفید ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق عازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے جس کا شیڈول پاک حج ایپ پر دستیاب ہوگا، اسی ایپ پر تربیتی سیشن کا شیڈول بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی عمل کے ساتھ کے عازمین حج کو ہوائی ٹکٹ اور ویزا، شناختی لاکٹ، لگیج ٹیگز (کوائف نامے) اور ادویہ پیکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی ہمراہ لائیں۔ عازمیں حج کی سہولت کے لیے حاجی کیمپوں میں کرنسی نوٹوں کے تبادلے کے لیے بینکوں کے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم ہوں گے، تمام عازمین پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ میں شرکت یقینی بنائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US