ہتکِ عزت کیس: عمران خان کی نظرثانی اپیل سننے کے لیے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

image

سپریم کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کیس میں عمران خان کے حقِ دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

اس سے قبل اس مقدمے کی سماعت جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کر رہا تھا، تاہم اب بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے حقِ دفاع ختم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس درخواست پر پہلے سابق جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور درخواست مسترد کر دی تھی۔

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی نے اسی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت کے لیے اب نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق نیا بینچ اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کو مقدمے میں دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا گیا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US