محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں ہفتہ 28 مارچ کو مغربی نظام کے زیر اثر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے جبکہ کچھ مقامات پر بارش قدرے تیز بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے اضلاع جامشورو،دادو، شکارپور،قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، سکھر ،گھوٹکی،بدین اور کشمور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔