بھارت اور ویتنام نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بالترتیب کم اور معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزیر خزانہ کے مطابق عوامی ریلیف کیلیے پیٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی کم کردی ہے۔
دوسری جانب ویتنام کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول پر ٹیکس عارضی طور پر معطل کیے گئے ہیں۔
ویتنام کی وزارت خزانہ کے مطابق ماحولیاتی اور خصوصی ٹیکس معطلی 15 اپریل تک مؤثر رہے گی۔