یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ جنگ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے روس پر ایران کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کو ناصرف خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے بلکہ ڈرون کے ذریعے سپورٹ بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو روس پر ایران کی مدد نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
خارجہ پالیسی چیف کا مزید کہنا تھا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ روبیو کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔