ایران نے امریکا کی 15 نکاتی جنگ بندی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں اور صرف اسرائیل اور امریکا کے مفادات کو مدنظر رکھتی ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا کی تجاویز پاکستان کے ذریعے پہنچائی گئیں، جن کا ایران نے جائزہ لیا اور پاکستان کو مؤقف سے آگاہ کیا کہ تجاویز میں ضروری تقاضے شامل نہیں، اور اس وقت مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں۔ سفارت کاری کا عمل جاری ہے اور پاکستان و ترکی کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ امریکی صدر کی دھمکی سے قبل ایران نے 15 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب دے دیا تھا۔