فیول بچت منصوبہ: وفاق نے کوٹہ سسٹم کیلیے گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

image

وفاقی حکومت نے ملک میں فیول بچت کے ممکنہ کوٹہ سسٹم پر پیش رفت شروع کرتے ہوئے رجسٹرڈ گاڑیوں اور ان کے مالکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے اس مقصد کیلیے تمام رجسٹرڈ گاڑیوں اور ان کے مالکان کا ریکارڈ طلب کیا تھا، جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے 2 کروڑ 65 لاکھ گاڑیوں اور مالکان کا ڈیٹا فیول پاس ایپ میں اپ لوڈ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ لوڈ کیے گئے ڈیٹا میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، انجن/سی سی کے حساب سے تفصیلات، مالکان کے نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر شامل ہیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق کمرشل اور نجی گاڑیوں کا ڈیٹا بھی الگ الگ کیٹیگریز میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ پالیسی پر عملدرآمد میں آسانی ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام صوبوں کا ڈیٹا مکمل طور پر اپ گریڈ ہونے کے بعد سسٹم کا ٹیسٹ رن کیا جائے گا، جبکہ یہ تمام ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیول پاس یا کوٹہ سسٹم کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US