محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جس کے باعث موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔