ایران کے اسرائیل پر کلسٹر بم حملے، کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

image

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایران نے اسرائیل سمیت خطے کے مختلف مقامات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا، حملوں کے دوران سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو شیلٹرز میں پناہ لینا پڑی۔ اسرائیلی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 3 کے سمندر میں ڈوبنے اور دیگر 3 میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق 4 آپریشن کے تحت حملوں کی 84ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جہاں کئی امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید برآں ایران نے سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US