ایرانی صدر اچانک تہران کے سپر اسٹور پہنچ گئے، شہریوں سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں

image

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اچانک ایک سپر اسٹور کا دورہ کرکے شہریوں کو حیران کر دیا، جہاں انہوں نے عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ایرانی صدر بغیر پیشگی اطلاع ایک سپر اسٹور پہنچے تو وہاں موجود افراد انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس موقع پر شہریوں نے صدر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور روزمرہ زندگی سے متعلق سوالات بھی کیے جبکہ شہریوں نے اس غیر متوقع دورے کو خوش آئند قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US