پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں رات 8:30 سے 9:30 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 مارچ 2026 کی شام ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری روشنیاں بند رکھیں۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک بجلی اور غیر ضروری روشنی کو بند یا کم سے کم استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔