نیپال میں ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندر شاہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بلیندر شاہ نے بدعنوانی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شکست دی۔
رپورٹ کے مطابق بلیندر شاہ کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کی، جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین وزرائے اعظم میں شامل ہو گئے ہیں۔
بلیندر شاہ اس سے قبل کھٹمنڈو کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ اپنی ریپ موسیقی کے ذریعے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اپنایا، جو ان کی کامیابی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔