آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی، اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ روزانہ 2 پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔

انہوں نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام تعمیری اور قابلِ تحسین ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے اور یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو اجتماعی کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد اور مؤثر راستہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US