مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔