امریکا کی ایران کے ساحلی علاقے خارگ جزیرے میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری

image

امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں، بشمول خارگ جزیرے، میں ممکنہ محدود زمینی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں متوقع زمینی آپریشن میں خصوصی دستوں کے ساتھ ساتھ روایتی فوجی یونٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں پر محیط ممکنہ زمینی جنگ کے مختلف آپشنز پر تیاری کر رہا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی زمینی افواج کی باقاعدہ تعیناتی کی منظوری دیں گے یا نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا مختلف عسکری امکانات کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US