ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی اسرائیلی اور امریکی جامعات پر حملوں کی دھمکی

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی انتقامی کارروائی کے دوران خطے میں موجود اسرائیلی اور امریکی جامعات کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں یونیورسٹیوں کے عملے، طلبہ اور ان تعلیمی اداروں کے اطراف رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ان جامعات سے کم از کم ایک کلومیٹر دور رہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ سخت مؤقف تہران میں واقع ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے دانستہ طور پر ایران کی متعدد جامعات اور تحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اور تحقیقی اداروں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور ان کے نتائج کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US