سعودیہ میں ایرانی حملہ، تباہ ہونے والے امریکی ای تھری سرویلنس طیارے کی تصاویر سامنے آگئیں

image

سعودی عرب کے اہم فوجی اڈے پرنس سلطان ایئر بیس پر مبینہ ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی ای تھری (E-3) سرویلنس طیارے کی تباہی کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) کا حصہ تھا، جو جنگی حالات میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جدید طیارہ دشمن کے جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کی سیکڑوں میل دور سے نگرانی اور نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ای تھری طیارہ امریکا کی فضائی نگرانی اور خطے میں عسکری رابطہ کاری کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ سابق امریکی جنرلز کا کہنا ہے کہ اگر اس طیارے کی تباہی کی تصدیق ہوتی ہے تو اس سے خلیج فارس میں امریکا کی نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر گردش کرنے والی تصاویر نے اس دعوے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، تاہم امریکی یا سعودی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US