اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، آنکھوں اور سر درد کی شکایت

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے، نظر میں چمک محسوس ہونے اور سر درد کی شکایت کی۔

ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کے لیے مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دیں، جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مطالعے اور قریب کے کام کے لیے اچھی روشنی والی جگہ استعمال کریں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی میں مایوپیا (قریب کی نظر کا مسئلہ) اور ایسٹگمیٹزم (نظر کا ٹیڑھا پن) کی علامات پائی گئی ہیں۔

میڈیکل ٹیم نے ان کے لیے چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنہ بھی تجویز کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US