شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج شہر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ اس وقت مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔