سونا اور نقدی واپس مانگنے پر گھریلو ملازمہ کے ہاتھوں مالکن قتل

image

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے پالن پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 15 سال سے کام کرنے والی ملازمہ نے ادھار رقم اور سونا واپس مانگنے پر اپنی مالکن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ریکھا راٹھور اور مقتولہ شانتی بین کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات تھے اور شانتی نے ایک سال قبل ریکھا کو اس کے فرنیچر کے کاروبار میں مدد کے لیے بھاری مقدار میں نقدی اور طلائی زیورات ادھار دیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جب شانتی نے اپنی رقم اور زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ریکھا نے اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمہ شانتی کو بہانے سے اپنے فرنیچر کے شوروم پر لے گئی جہاں اس نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اسے نشہ آور چیز دینے کے بعد قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے شوروم کے تہہ خانے میں چھپا دیا۔

شانتی کے لاپتہ ہونے پر گھر والوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گتھی سلجھائی اور لاش برآمد کر کے ملزمہ ریکھا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US