امریکا اور اسرائیل کا تبریز میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملہ

image

ایران کے شہر تبریز میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیاجس کے بعد ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے امدادی اور حفاظتی کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US