طالبہ کو شادی کی پیشکش، پروفیسر پر تھپڑوں اور چپلوں کی بارش

image

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک میڈیکل کالج کے پروفیسر نے کلاس روم کے دوران ایک طالبہ کو شادی کی پیشکش کی جس پر طالبہ نے فوری طور پر اعتراض کیا اور دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر پروفیسر کو پیٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پروفیسر نے طالبہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ طالبہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ اسے پیار کرتی ہے۔ طالبہ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی اور پروفیسر کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ اور اس کے ساتھی پروفیسر کو چپل اور تھپڑوں سے مار رہے ہیں جبکہ پروفیسر بحث کے دوران مائیک آن کرکے اپنی بات کر رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں فریقین سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US