امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے لیے ایک خطرناک فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کارروائی کے تحت امریکی افواج کو ایران میں کئی دن تک تعینات رہنا پڑ سکتا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے ابھی تک اس آپریشن کی باضابطہ منظوری نہیں دی۔
اخبار نے بتایا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ اس آپشن پر عمومی طور پر آمادہ ہیں۔
امریکی خصوصی فورسز کا ایک دستہ مشرق وسطیٰ پہنچ چکا ہے، جس سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف عسکری کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ خبر عالمی سطح پر خطے میں کشیدگی کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔