صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، بلاول بھٹو، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانے اور ریاستی اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے متحدہ قومی مؤقف اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US