روس نے جاسوسی کے الزام میں ایک برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکومت نے برطانوی سفارتکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ برطانوی سفارتکار جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
روسی حکام کے مطابق احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ماسکو میں تعینات برطانوی ناظم الامور کو بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
دوسری جانب برطانیہ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔