افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک 28 افراد جاں بحق جبکہ 49 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ جنوری میں بھی افغانستان میں شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔