صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے پر آمادہ، امریکی اخبار

image

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے معاونین کو بتایا وہ ہرمز کو دوبارہ کھولے بغیر جنگ کے خاتمے کیلیے تیار ہیں۔

آبنائے ہرمز بند رہے تب بھی فوجی مہم ختم کی جا سکتی ہے، آبنائے ہرمز پر تہران کی مضبوط گرفت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

امریکی انتظامیہ کو خدشہ ہے آبی گزرگاہ دوبارہ کھولنا ایک پیچیدہ آپریشن بن سکتا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ بند مقام کھولنے کا مشن تنازع کو چھ ہفتوں سے آگے بڑھا دے گا۔ امریکا کا بنیادی ہدف ایرانی بحریہ اور میزائلوں کے ذخیرے کو روکنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تہران پر سفارتی دباؤ ڈال کر تجارت کا آزادانہ بہاؤ بحال کیا جائے۔ سفارتکاری ناکام ہوئی تو اتحادیوں پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز کھولنے کی ذمہ داری یورپ اور خلیجی اتحادیوں پر ڈال سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US