قدس فورس کے سربراہ کی اسرائیل کو نئے ریجنل آرڈر کے لیے تیار رہنے کی وارننگ

image

پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے اسرائیل کو نئے علاقائی نظام (ریجنل آرڈر) کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دے دی۔

اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو خطے میں سیکیورٹی بیلٹ کی توسیع کے خواب دیکھ رہا تھا، تاہم لبنان کی حزب اللہ نے شمال اور یمن کی انصار اللہ نے جنوب سے کارروائیاں کرکے اسرائیلی آبادکاروں کو دیے گئے تحفظ کے جھوٹے وعدے کی حقیقت فاش کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کمانڈروں کے مقاصد حاصل ہو چکے ہیں اور اب تمام محاذ ایک ہو کر مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ابھرنے والے نئے علاقائی نظم و ضبط کا سامنا کرنے کے لیے اسرائیلی دشمن کو تیار رہنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US