مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے، رکن امریکی ری پبلکن کانگریس

image

امریکی ری پبلکن رکنِ کانگریس رائن زنک نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی جانب سے امن مذاکرات کی میزبانی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

رائن زنک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 15 نکاتی امن منصوبے کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی کوششیں اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے امن کے فروغ اور سفارتی روابط کے استحکام کے لیے جو قدم اٹھایا، وہ قابلِ تعریف ہے اور اس سے مشرقِ وسطیٰ میں بات چیت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

رکنِ کانگریس کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عالمی امن، علاقائی استحکام اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US