سندھ بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل (یکم اپریل) سے ہوگا

image

سندھ بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے موقع پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی دلچسپی سے تعلیمی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی۔

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اب صوبے بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوا کرے گی۔ ہفتہ وار تعطیل کا یہ فیصلہ حکومت کے اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US