اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز میں فزیکل کلاسز یکم اپریل سے بحال

image

وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اسکولز اور کالجز یکم اپریل سے تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرٹا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فزیکل کلاسز کے دوبارہ آغاز کی ہدایت دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اسلام آباد میں واقع تمام نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کلاسز شروع کریں گے اور طلبہ کو حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ پیرٹا نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US