بغداد میں امریکی صحافی اغوا، امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی

image

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی صحافی کو اغوا کرلیا گیا، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ نے کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مغوی صحافی کو پہلے ہی ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ایف بی آئی مغوی کی بازیابی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ امریکی حکام مسلسل عراقی حکام سے رابطے میں ہیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ صحافی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US