اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے مہینے کے دوران 800 سے زائد فضائی حملے کیے گئے، جن میں 2 ہزار سے زیادہ ایرانی فوجی اہلکاروں اور کمانڈرز کو ہلاک کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے دوران تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے گئے، جبکہ 4 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر ایرانی حکام نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اب تک 1937 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 240 خواتین اور 212 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی حکام نے ان حملوں کو انسانی جانوں کے ضیاع کا المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے جانی و مالی نقصانات سے متعلق مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔