روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 29 افراد ہلاک

image

روس میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی حکام کے مطابق طیارہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US